16 October 2024

ایران کو پابندیوں کی پرواہ نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور پارلیمنٹ کے امور میں خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کو پابندیوں کی پرواہ نہیں اور وہ اپنی خارجہ، علاقائی اور عالمی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۳۰
تاریخ اشاعت: 13:29 - July 23, 2018

ایران کو پابندیوں کی پرواہ نہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور پارلیمنٹ کے امور میں خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ حشمت الله فلاحت پیشه نے کہا ہے کہ تسلط پسند طاقتوں اور امریکہ کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ ایران کے اچھے تعلقات ہیں۔

حشمت الله فلاحت پیشه نے ایران کے خلاف مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس ( FATF ) کے سربراہ کو پابندیوں پر عمل در آمد کرانے کا ٹاسک دیئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام اس کوشش میں ہیں کہ امریکی پابندیوں کو عالمی سطح کی پابندیوں کے طور پر پیش کریں اور اس کیلئے وہ ہر فورم کو استعمال کررہے ہیں۔

ایران کی قومی سلامتی اور پارلیمنٹ کے امور میں خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران ( FATF ) کے ساتھ  تہران کے مفادات کے دائرے میں تعاون کرے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں