اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، نگران وزیر داخلہ

پاکستان کے نگران وزیرداخلہ محمداعظم خان نے کہاہے کہ مختلف جماعتوں کے تمام سیاسی رہنمائوں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاجاسکے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۳۳
تاریخ اشاعت: 13:40 - July 23, 2018

تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، نگران وزیر داخلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، انہوں نے یہ بات ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ نگران حکومت کے باقاعدگی کے ساتھ کابینہ اجلاس ہورہے ہیں اور ملک کے بہترین مفاد میں قلیل مدتی فیصلے کئے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پچیس جولائی کو آزادانہ، منصفانہ اورشفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی جماعت کی حمایت نہیں کی گئی، انتخابی مہم اورعوامی جلسوں کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساںمواقع فراہم کئے گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں