16 October 2024

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے حملوں کو روکنے کا مطالبہ

فلسطینی وزارت خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم سے مسجد الاقصی کی حمایت کے سلسلے میں فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۴۳
تاریخ اشاعت: 14:55 - July 23, 2018

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے حملوں کو روکنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی پر صہیونی یہودیوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اورمسجد الاقصی پر صہیونیوں کے حملوں کو روکنے اور مسجد الاقصی کی حمایت کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم کو فوری اقدام کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صیہونی انتہا پسندوں نے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مل کر باب المغاربہ کی جانب سے مسجدالاقصی پر حملہ کیا۔ مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کے بعد اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں نے مسجدالاقصی کے دروازے فلسطینیوں کے لئے بند کردئے اور فلسطینی نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے پریس دفتر کے سربراہ فراس دبس کا کہنا تھا کہ 10 سے زائد صیہونی انتہا پسندوں نے جنھیں اسرائیلی فوجیوں کی پشتپناہی حاصل تھی مسجد الاقصی پر حملہ کیا اور زبردستی اس کے صحن میں داخل ہوگئے۔ صیہونیوں نے مسجد الاقصی کے صحن میں صیہونی رسومات بھی ادا کیں۔ اس دوران صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی کے ایک خادم کو گرفتار بھی کرلیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں