جنوبی شام میں دھماکہ، 75 جاں بحق و زخمی

شام کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کی صبح جنوبی شام کے شہر سویدا میں ہونے والے ایک خود کش بم دھماکے میں پینتیس عام شہری جاں بحق اور سینتیس دیگر زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 1973
تاریخ اشاعت: 25 July 2018 - 19:01 - 17October 2639

جنوبی شام میں دھماکہ، 75 جاں بحق و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ایک دہشت گرد نے خود کو فروٹ منڈی میں دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو دیگر دہشت گردوں کو دھماکہ کرنے سے قبل ہی شام کے سیکورٹی اہلکاروں نے ہلاک کر دیا۔ان دونوں دہشت گردوں کو المسلخ کے علاقےمیں ہلاک کیا گیا۔

صوبے سویدا کے محکمہ صحت کے اعلی عہدیدار کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی بنا پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ادھر سویدا کے شمال مشرقی مضافاتی علاقوں میں داعش دہشت گردوں کی جارحیت میں کئی عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً