اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

رہبر انقلاب اسلامی کی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری

رہبرانقلاب اسلامی نے آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۸
تاریخ اشاعت: 13:01 - February 02, 2018

رہبر انقلاب اسلامی کی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر اور حضرت امام خمینی (رح) کی وطن کی واپسی کی مناسبت سے بانی انقلاب کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا.

رہبرانقلاب اسلامی نے اس کے بعد گلزار شہداء میں شہید بہشتی، شہید رجائی، شہید باہنر، شہدای 7 تیر، شہدای دفاع مقدس او رمدافعین حرم کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی.

یہ بات قابل ذکر ہےکہ اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں کل سے باقاعدہ طور پر خصوصی تقریبات شروع ہوں گی.

ایرانی عوام، عشرہ فجر کی مناسبت سے پورے ملک میں نکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کریں گے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں