02 February 2025

امریکا نے تجویز دی، کینیڈا اور میکسیکو نے مخالفت کی

کینیڈا اور میکسیکو نے شمالی امریکا کے آزاد تجارتی معاہدے نفتا کو وقت کے دائرے میں محدود کرنے کی امریکی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۰۳
تاریخ اشاعت: 18:21 - July 27, 2018

امریکا نے تجویز دی، کینیڈا اور میکسیکو نے مخالفت کیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کینیدا کی وزیرخارجہ کرسٹینا فریلینڈ اور میکسیکو کے وزیرخارجہ ایلڈ فونسو گواخاردو نے میکسیکو سٹی میں اپنی ملاقات کے بعد نیفٹا معاہدے کو محدود مدت میں تبدیل کرنے کی امریکا کی تجویز کو مسترد کردیا۔ امریکا نے تجویز پیش کی ہے کہ نیفٹا معاہدہ پانچ پانچ سال کے لئے ہو۔

کینیڈا اور میکسیکو کے حکام نے بارہا کہا ہے کہ نیفٹا معاہدہ ایک سہ فریقی معاہدے کے طور باقی رہنا چاہئے - کینیڈا اور میکسیکو کے وزرائے خارجہ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ چوبیس سال کے عرصے پرمحیط اس معاہدے میں اصلاح کے لئے ہونے والے مذاکرات کی پیشرفت کے بارے میں وہ کافی پرامید ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں