ٹرمپ کے ساتھیوں کے دہشت گردوں سے تعلقات کا انکشاف

امریکی وزارت انصاف کی دستاویزات کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ صدر امریکہ کے دو قریبی ساتھیوں نے پچھلے ایک سال کے دوران کم سے کم پانچ بار، انقلاب مخالف دہشت گرد گروہ ایم کے او کے ارکان سے ملاقات کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 2022
تاریخ اشاعت: 29 July 2018 - 11:09 - 21October 2639

ٹرمپ کے ساتھیوں کے دہشت گردوں سے تعلقات کا انکشافمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مذکورہ دستاویزات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک قومی سلامتی کے امریکی مشیر جان بولٹن اور ٹرمپ کے ذاتی وکیل روڈی جولیانی، خفیہ طور پر پانچ مرتبہ ایم کے او کے دہشت گردوں کے ساتھ ملاقات کرچکے ہیں۔

ان دستاویزات میں جو مذکوردہ دہشت گرد گروہ نے امریکی وزارت انصاف کے حوالے کی ہیں، کہا گیا ہے کہ امریکی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں ایران اور مشرق وسطی کی صورتحال خاص طور سے ایران کے ایٹمی پروگرام اور ایران میں بلووں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بات چیت کئی گئی۔

دہشت گرد گروہ ایم کے او جسے شروع ہی سے امریکہ کی مالی اور سیاسی حمایت حاصل رہی ہے، سترہ ہزار ایرانی شہریوں کو دہشت گردی کے ذریعے شہید کرچکا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً