یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے پچھلے چند گھنٹے کے دوران یمن کے تین صوبوں کے رہائشی علاقوں پر متعدد بار بمباری کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 2031
تاریخ اشاعت: 29 July 2018 - 22:33 - 21October 2639

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی طیاروں کی وحشیانہ بمباریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے العرج پر چار بار جبکہ دریھمی پر پانچ بار جارحیت کی ہے۔

سعودی جنگی طیاروں نے صنعا کے قریب فوجی اڈوں پر اور ملٹری ٹریننگ کالج پر حملہ کیا ہے۔ صوبہ البیضا کے علاقے ناطق پر سعودی جنگی طیاروں نے تین بار بمباری کی ہے۔

یمنی فوج نے گرفتار کیے جانے والے دو سعودی فوجیوں کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں مذکورہ دونوں فوجیوں نے آل سعود حکومت کو اپنی گرفتاری کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ان دونوں فوجیوں کو جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان کے علاقے جبل مشعل میں ایک کارروائی کے دوران یمنی فوج فوج نے گرفتار کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں