اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی پابندیاں ناکام، ایران کی توانائی کی برآمدات میں 22 فی صد اضافہ

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود پچھلے چار ماہ کے دوران ایران سے توانائی کی برآمدات میں بائیس فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۳۴
تاریخ اشاعت: 22:50 - July 29, 2018

امریکی پابندیاں ناکام، ایران کی توانائی کی برآمدات میں 22 فی صد اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پچھلے چار ماہ کے اقتصادی جائزے کے مطابق ساوتھ پارس انرجی زون کی برآمدات میں بائیس فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں سیال گیس کی برآمدات سب سے زیادہ ہے۔

پارس انرجی زون کے ڈائریکٹر جنرل کسٹم، احمد پور حیدر نے بتایا ہے کہ پچھلے چار ماہ کے دوران نو ملین نوسوگیارہ ٹن سے زیادہ مقدار میں سیال گیس، میتھانول، پولین ایتھیلین، سلفر، امونیا اور پیٹرول بیرون ملک برآمد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ برآمد کی جانے والے توانائی کی مالیت پانچ ارب چھے سو نو ملین ڈالر کے برابراہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی پارس کا خصوصی اقتصادی زون دنیا کے عظیم گیس ذخائر میں شمار ہوتا ہے جسے ایران کی توانائی کا حب کہا جاتا ہے۔

ساوتھ پارس انرجی زون سے سالانہ دو کروڑ ٹن سے زیادہ پیٹرولیم اور نان پیٹرولیم  مصنوعات چین، جاپان، جنوبی کوریا، ہندوستان ، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، ترکی، مصر، متحدہ عرب امارات اور کویت   برآمد کی جاتی ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں