16 October 2024

سوچی میں ایرانی اور شامی وفود کے درمیان ملاقات

ایران اور شام کے نمائندوں نے سوچی اجلاس کے ایجنڈے اور اختتامی بیان کے بارے میں ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۶۲
تاریخ اشاعت: 22:25 - July 31, 2018

سوچی میں ایرانی اور شامی وفود کے درمیان ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے شہر سوچی میں ہونے والے آستانہ امن مذاکرات کے دسویں دور کے موقع پر ایرانی وفد کے سربراہ حسین جابری انصاری اور اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

اس ملاقات میں شام میں آئین ساز کمیٹی کے قیام، قیدیوں کے تبادلے کے علاوہ سوچی مذاکرات کے ایجنڈے اور اختتامی بیان کے بارے میں تفصیلی تبادہ خیال کیا گیا۔

اس سے پہلے پیر کے روز شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی مستورا نے بھی سوچی میں ایرانی وفد کے سربراہ اور سینیئر سفارت کار حسین جابری انصاری سے ملاقات کی تھی۔

بعد ازاں روسی صدر کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاورنتوف نے بھی ایرانی وفد کے سربراہ کے ساتھ ملاقات اور سوچی مذاکرات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں