نیویارک میں فائرنگ، چار افراد ہلاک

نیویارک میں ہونے والی فائرنگ میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 2067
تاریخ اشاعت: 31 July 2018 - 22:45 - 23October 2639

نیویارک میں فائرنگ، چار افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ پیر کی شب نو بجے کے قریب نیویارک میں ایک عمارت میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم ابھی تک اس کے محرکات کے بارے میں کوئی بات سامنے نہیں آسکی ہے۔

پولیس نے مرنے والوں کی عمروں کے بارے میں میڈیا کو کچھ نہیں بتایا۔امریکی ٹی وی چینلوں پر نشر کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے مذکورہ عمارت کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے اور کسی کو بھی عمارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

پیغام کا اختتام/
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً