16 October 2024

پاکستان: اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پرتعینات سفیروں کی تبدیلی

پاکستان میں 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۶۹
تاریخ اشاعت: 9:51 - August 01, 2018

پاکستان: اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پرتعینات سفیروں کی تبدیلیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، موصولہ رپورٹوں کے مطابق نئی حکومت کے آنے پر سابق حکومت کی طرف سے اپنی صوابدید پر تعینات سفیروں اور ہائی کمشنرز مستعفی ہو جاتے ہیں اور سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کو آئندہ ہفتے نئی حکومت آنے سے قبل اخلاقی طور مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا تاہم ابھی تک کسی سفیر نے بھی استعفیٰ نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں عمران خان کی بننے والی نئی حکومت کے آنے پر 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جن سفیوں کو تبدیل کا جائے گا ان میں سرفہرست چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد ہیں جو دو بار توسیع لے چکے ہیں اور ریٹائر ہونے کے بعد بھی سفیر تعینات ہیں۔

ممکنہ طور پر جن دیگر سفرا کو تبدیل کی جائے گا ان میں امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی ، سعودی عرب میں تعینات ایڈمرل (ر) ہشام بن صدیق، کینیڈا میں ہائی کمشنر طارق عظیم،  دبئی میں قونصل جنرل بریگیڈئیر (ر) جاوید حسن، برونائی میں میجر جنرل (ر) طارق رشید خان، ہوانا میں کامران شفیع اور سربیا میں سفیر اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے سربراہ عادل گیلانی شامل ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق متعدد نان کیرئیر ڈپلومیٹس کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے جن میں سری لنکا میں میجر جنرل (ر) شاہد حشمت، شام میں ائیر مارشل (ر) راشد کمال ، لیبیا میں میجر جنرل (ر) ساجد اقبال ، اردن میں میجر جنرل (ر) جنید رحمت، مراکش میں سفیر نادر چوہدری اور امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی نان کئیر ڈپلومیٹ ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں