یمن پر سعودی جارحیت 2 شہید

یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں اب تک لاکھوں افراد شہید، زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 2080
تاریخ اشاعت: 01 August 2018 - 15:26 - 23October 2639

یمن پر سعودی جارحیت 2 شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمن کے شمالی صوبے صعدہ پر سعودی جنگی طیاروں کے کل رات کے حملے میں  2 افراد شہید ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ اس سے قبل بھی سعودی جنگی طیاروں نے یمنی عوام کو خاک و خون میں نہلایا تھا۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں - یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے -

پیغام کا اختتام/
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً