اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
شمالی میکسیکو میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے تاہم سبھی مسافر زندہ بچ گئے لیکن پچاسی مسافر زخمی ہوگئے
خبر کا کوڈ: ۲۰۸۳
تاریخ اشاعت: 16:35 - August 01, 2018

میکسیکو میں طیارے کا حادثہ، تمام مسافر زندہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، حکام کے مطابق میکسیکو سٹی جانے والا مسافر طیارہ ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی فنی خرابی سے دوچار ہوگیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

طیارے میں ستانوے مسافر سمیت ایک سو دس افراد سوار تھے۔طیارہ گرنے سےپچاسی افراد زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

طبی ذرائع کے مطابق پینتالیس مسافروں کو اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے جبکہ باقی زخمی کو وقوعہ پر ہی مرہم پٹی کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ابتدائی طور پر موسم کی خرابی کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا تھا تاہم شہری ہوا بازی کے حکام کے کہنا ہے وہ بلیک باکس کاجائزہ لینے کے بعد ہی حادثے کی حتمی وجوہات کا اعلان کریں گے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں