16 October 2024

ایران کے وزیر خارجہ اور سنگاپور کے وزیراعظم کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور سنگاپور کے وزیراعظم نے آسیان تنظیم کے 51ویں اجلاس کے موقع پر علاقائی اور عالمی مسائل سمیت جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۹۰
تاریخ اشاعت: 22:43 - August 02, 2018

ایران کے وزیر خارجہ اور سنگاپور کے وزیراعظم کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو اس وقت آسیان تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 51ویں اجلاس میں شرکت کے لئے سنگاپور میں  ہیں،  سنگاپور کے وزیراعظم لونگ ہسین لی سے ملاقات کی۔.فریقین نے اس موقع پر ایران - سنگاپور کے مابین تعلقات، اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کی۔

سنگاپور کی جانب سے آسیان تنظیم کی صدارت سنبھالنے کے بعد ایران اور سنگاپور کے درمیان تعلقات کو مزید اہمیت حاصل ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سیاسی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں