مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو اس وقت آسیان تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 51ویں اجلاس میں شرکت کے لئے سنگاپور میں ہیں، سنگاپور کے وزیراعظم لونگ ہسین لی سے ملاقات کی۔.فریقین نے اس موقع پر ایران - سنگاپور کے مابین تعلقات، اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کی۔
سنگاپور کی جانب سے آسیان تنظیم کی صدارت سنبھالنے کے بعد ایران اور سنگاپور کے درمیان تعلقات کو مزید اہمیت حاصل ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سیاسی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں۔
پیغام کا اختتام/