16 October 2024

پرامن واپسی مارچ پر صیہونی جارحیت، 1 شہید 120زخمی

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر کل ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور 120 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۰۸
تاریخ اشاعت: 10:10 - August 04, 2018

پرامن واپسی مارچ پر صیہونی جارحیت، 1 شہید 120زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل ایک بار پھر پر امن واپسی مارچ کے مظاہرین پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور 120  فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔

گذشتہ 19 ہفتوں سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 155 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا 17 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں