اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک میجر سمیت چار ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۴۴
تاریخ اشاعت: 23:53 - August 07, 2018

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جھڑپ میجرسمیت چار فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سری نگر سے ہمارے نمائندے سے سیکورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان یہ جھڑپ شمالی کشمیر کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ہوئی۔

ہندوستانی سیکورٹی حکام کے مطابق پاکستانی علاقے سے دراندازی کرنے والے آٹھ عسکریت پسندوں کی ایک ٹولی نے علاقے میں گشت پر مامور فوج کی ایک گاڑی پر اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہلاک  ہونےوالوں میں ایک میجر، دو حوالدار ایک عام فوجی شامل ہے۔

جھڑپ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاہم تاحال کس بھی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ 

اس سے پہلے اتوار کے روز کشمیر کے ضلع شوپیاں کے نواحی علاقے میں ہونے والی شدید جھڑپ کے دوران چار افراد مارے گئے تھے۔ جنہیں سیکورٹی حکام نے عسکریت پسند قرار دیا تھا۔

اس واقعے بعد ہندوستان کے زیر انتطام کشمیر کے علاقوں سوپور اور پلوامہ میں مظاہرے بھی گئے تھے۔

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں