16 October 2024

مسلمانوں کا جینا حرام کرنے والا امریکہ خود بری طرح دہشتگردی کا شکار، شکاگو میں 4 افراد فائرنگ سے ہلاک

مسلمان ممالک پر فوجی یلغار کرنے والا امریکہ خود اپنے مقامی دہشتگردوں کی کارروائیوں کی لپیٹ میں ہے اور آئے روز فائرنگ کے واقعات میں عام شہری مارے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۴۹
تاریخ اشاعت: 10:35 - August 08, 2018

مسلمانوں کا جینا حرام کرنے والا امریکہ خود بری طرح دہشتگردی کا شکار، شکاگو میں 4 افراد فائرنگ سے ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکا کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سات گھنٹوں کے دوران 4 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

شکاگو پولیس کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات شہر میں سرگرم جرائم پیشہ گروہوں کی باہمی چپقلش کا نتیجہ ہیں، ان واقعات میں بعض مقامات پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ بعض افراد کو ہدف بنا کر گولیاں ماری گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ایک گھر میں ہونے والی تقریب، ایک تدفین کے بعد ہونے والی تعزیتی تقریب اور دیگر اجتماعات کو نشانہ بنایا ہے۔

فائرنگ کے واقعات ایسے وقت میں پیش آئے جب شہر میں بڑے میوزیکل کنسرٹ میں ہزاروں افراد موجود تھے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات شہر کے مغربی علاقے میں پیش آئے جہاں صرف تین گھنٹوں کے دوران پانچ مختلف کارروائیوں میں 25 سے زائد افراد کو گولیاں ماری گئیں۔

شکاگو کا شمار امریکا کے غیر محفوظ ترین شہروں میں ہوتا ہے لیکن حالیہ برسوں کے دوران وہاں پولیس کی کامیاب کارروائی کے سبب جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان فریڈ والر کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات میں بہتری کو فتح قرار نہیں دیا جاسکتا اور اب بھی شکاگو میں قیام امن کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں