مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ ذی القعدہ اور امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی مخصوصی کے ایام میں ثامن الحجج حضرت امام رضا علیہ السلام کی ضریح مطہر اور تربت پاک کی غبار روبی کی معنوی تقریب جمعرات کی صبح منعقد ہوئی اس موقع پر رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بھی موجود تھے-
اس معنوی تقریب میں آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی ، آیت اللہ العظمی وحید خراسانی اور آیت اللہ مصباح یزدی کے ساتھ ساتھ متعدد علما اور آستان حرم مطہر کی انتظامی کمیٹی کے عہدیدار اور شہدا کے اہل خانہ بھی شریک تھے-