عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج

عراق میں الیکشن کمیشن نے جمعے کی صبح گزشتہ مئی میں ہوئے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی تفصیلات جاری کر دیں۔
خبر کا کوڈ: 2168
تاریخ اشاعت: 10 August 2018 - 23:52 - 01November 2639

عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عراق میں الیکشن کمیشن نے جمعے کی صبح گزشتہ مئی میں ہوئے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی تفصیلات جاری کر دیں جس میں مقتدی الصدر کی برتری بدستور برقرار ہے۔ انتخابی عمل میں وسیع دھاندلی کے الزام لگنے کے بعد جون میں پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو نتائج کی تفصیلات کو جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان تفصیلات کو آج صبح اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا۔

کمیشن نے کہا ہے کہ عراق کے 18 صوبوں میں سے 13 صوبوں کے نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مقتدی الصدر کی پارٹی پہلے نمبر پر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات کے تین ماہ بعد بھی حکومت بنانے کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کا فقدان ہے۔

 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں