ایران کے صدر کے خصوصی ایلچی کی ترکی کے صدر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی کی جانب سے خصوصی پیغام ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 2171
تاریخ اشاعت: 10 August 2018 - 23:59 - 01November 2639

ایران کے صدر کے خصوصی ایلچی کی ترکی کے صدر سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے خصوصی ایلچی محمود واعظی نے دورہ انقرہ کے موقع پر صدر اردوغان کو یہ خصوصی مراسلہ حوالے کیا۔ فریقین نے اس ملاقات میں ایران جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین معاملات اور نئی امریکی پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے صدر کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ ایران پابندیوں کے سامنے اتنی مزاحمت کرے گا کہ امریکہ کو اپنے کئے پر پچتھاوا ہو گا۔

ترک صدر نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے پُرعزم ہے۔ رجب طیب اردوغان نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ جلد اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً