16 October 2024

چین نے امریکی پابندیوں کی ایک بار پھر مخالفت کردی

چین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکا کی خودسرانہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا
خبر کا کوڈ: ۲۱۸۳
تاریخ اشاعت: 23:48 - August 11, 2018

چین نے امریکی پابندیوں کی ایک بار پھر مخالفت کردیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا ہے کہ بیجنگ نے ہمیشہ امریکا کی خودسرانہ پالیسیوں کی مخالفت کی ہے - چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ ایران کے خلاف امریکا کی خودسرانہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا -

چین اس سے پہلے بھی صراحت کے ساتھ اعلان کرچکا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکا کی یکطرفہ پابندیوں کو قبول نہیں کرے گا - یورپی یونین ، روس ، ترکی اور بہت سے دیگر ملکوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کی پیروی نہیں کریں گے

امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ پیر کو ایک فرمان پر دستخط کرکے ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کردیا -ٹرمپ نے اس کے بعد ایک بیان میں اپنا یہ بیان پھر دوہرایا کہ ایٹمی معاہدہ ایک وحشتناک معاہدہ ہے اور دھمکی دی کہ جو ممالک امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کریں گے امریکا ان کے خلاف کارروائی کرے گا -

ٹرمپ نے گذشتہ آٹھ مئی کو ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا اعلان کردیا تھا جس پر عالمی سطح پر ان کے اس اقدام کی مذمت کی گئی تھی -

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں