16 October 2024

ہندوستانی وزیراعظم کی عمران خان سے توقعات

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ عمران خان خطے کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے لیے کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۰۴
تاریخ اشاعت: 10:35 - August 13, 2018

ہندوستانی وزیراعظم کی عمران خان سے توقعاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندرا مودی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی  کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو دہشت گردی سے پاک، محفوظ، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے کام کرے گی۔

ہندوستان کے وزیراعظم کا  کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ  خوشگوار تعلقات استوار کرنا بی جے پی کی ترجیحی پالیسی ہے جس پر ہم اپنی حکومت کے پہلے روز سے ہی عمل پیرا ہیں۔

ہندوستان میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں پر نریندرمودی کا کہنا تھا کہ یہ نہایت افسوسناک امر ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ مشتعل ہجوم کا کسی کو بھی قتل کردینا سنگین جرم ہے، اس کے سدباب کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں قانون سازی کر رہے ہیں۔

آسام میں لاکھوں افراد کو شہریت سے محروم کردینے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خالص قانونی معاملے کو اپوزیشن جماعت منفی سیاست کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں