اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
یمن کے صوبہ تعز کے محاذ پر سعودی عرب اور امارت کے کرائے کے فوجیوں میں شدید لڑآئی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 11 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۰۵
تاریخ اشاعت: 12:40 - August 13, 2018

سعودی اور اماراتی فوجیوں میں لڑائی 11 ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے صوبہ تعز کے محاذ پر سعودی عرب اور امارت کے کرائے کے فوجیوں میں شدید لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں 11 آلہ کار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق اس لڑائی میں سعودی عرب کے 6 فوجی جبکہ امارات کے 5 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمن میں اس سے قبل بھی سعودی عرب اور امارات کے کرائے کے فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے -

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں