اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر تنزلی کا شکار ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی اجارہ داری اب ختم ہونے والی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۱۰
تاریخ اشاعت: 19:16 - August 15, 2018

امریکی ڈالر تنزلی کا شکارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ترک ہم منصب سے انقرہ میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکا کی متعصبانہ پالیسیوں اور ترکی پر اقتصادی پابندیوں سے پیدا ہونے والی صوررت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے غلط فیصلوں کے باعث ڈالر تنزلی کی جانب گامزن ہے اور یہی صورت حال برقرار رہی تو بہت جلد ڈالر کا عالمی مارکیٹ سے خاتمہ ہو جائے گا۔ روس اب ترکی اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے قومی کرنسی میں لین دین کے راستے تلاش کر رہا ہے۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے روسی ہم مننصب کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ترکی نے بھی امریکی ڈالر کو ترک کرکے مقامی کرنسی میں تجارت کرنےکا آغاز کر دیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں