الیکشن کمیشن کی نادرا کو ووٹنگ کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کے لیے نادرا کو اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت دے دی۔
خبر کا کوڈ: 2231
تاریخ اشاعت: 20 August 2018 - 23:36 - 11November 2639

الیکشن کمیشن کی نادرا کو ووٹنگ کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن آفس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی زیرصدارت ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ پر اجلاس ہوا جس میں نادرا حکام نے بھی شرکت کی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کےمطابق نادرا کو تمام اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہدایت دے دی گئی جو یکم تا 15 ستمبر تک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینےکی پلاننگ کرلی گئی ہے، رجسٹرڈ ہونے والے ووٹرز اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کرتے ہوئے انہیں ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے متعلق حکم جاری کیا تھا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً