اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
بحرین کی وزارت داخلہ نے قطری شہریوں کے لئے ویزا جاری کرنے کا اعلان معطل کردیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۵۴
تاریخ اشاعت: 14:48 - August 23, 2018

قطر کے خلاف بحرین کا اقداممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی وزارت داخلہ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان شائع کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ بحرین نے یہ فیصلہ قطری حکام کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے لیا ہے، قطر پڑوسی ممالک کے حقوق کی پاسداری نہیں کررہا اور وہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں پر بھی عمل نہیں کرتا۔

بحرینی وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ فیصلہ 5 جون 2017 کو قطر کے ساتھ سیاسی تعلقات ختم کرنے اور تمام متعلقہ وزارتوں اور سرکاری تنظیموں کے لئے متعلقہ کابینہ کے متعلق ہدایات پر عملدرآمد کے بیان پر مبنی ہے۔

واضح رہے بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر نے 5 جون 2017کو قطر پر انتہاپسندوں کی حمایت اور دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرکے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے جس کے بعد قطر اور سعودی عرب کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور قطر نے سعودی عرب کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے سامنے نہ جھکنے کا اعلان کیا اورسعودی عرب سے اپنے تعلقات منقطع کئے ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: