اپ ڈیٹ: 12 April 2021 - 20:48
ہندوستان کے مشہور صحافی کلدیپ نیرکے انتقال کے وقت عمر 95 برس تھی۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۶۴
تاریخ اشاعت: 23:37 - August 23, 2018

ہندوستانی صحافی کلدیپ نیرانتقال کر گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے صدر، وزیراعظم اور سیاسی و صحافتی حلقوں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہندوستانی صحافی کے طور پر شہرت پانے والے کلدیپ نیر 14 اگست 1923ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز ایک اردو اخبار سے کیا تھا۔

آنجہانی کلدیپ نیر بیمار تھے اور ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات انتقال کر گئے۔

کلدیپ نیر برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں، انہیں 1997 میں ہندوستان کے ایوانِ بالا کے رکن کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں