مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج صبح ہفتہ دولت یعنی ہفتہ حکومت کے دوسرے روز بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(ره) کے مرقد مطہر پرکابینہ کے اراکین کے ساتھ پھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ پڑھی اوراس موقع پرکہا کہ ایرانی عوام نے جوہری توانائی کے عالمی ادارے میں بھی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا۔
صدر حسن روحانی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت ایران کو اغیار کے پروپگنڈوں کے مقابلے میں سخت چیلنجوں کا سامنا ہے کہا کہ بلاشک ایرانی عوام اتحاد، یکجہتی اور استقامت سے ان مسائل و مشکلات پر قابو پا لیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(ره) کے راستے پر گامزن رہتے ہوئے ان کی فرمودات پرعمل کریں۔
پیغام کا اختتام/