مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حاجیوں کے نام اپنے پیغام میں فرمایا تھا کہ امت اسلامیہ شام، عراق، فلسطین، افغانستان، یمن، بحرین، لیبیا، پاکستان، کشمیر اور میانمار سمیت دیگر علاقوں میں مظلوموں کو اپنی دعا میں فراموش نہ کریں اور اللہ سے دعا کریں کہ امریکا اور دیگر سامراجی طاقتوں کے ہاتھ منقطع ہوجائیں۔
پاکستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اس پیغام کو نشر کر کے لکھا ہے کہ رہبرانقلاب اسلامی نے ایک بار پھر اپنے پیغام میں کشمیر کو یاد کیا۔ پاکستان کے اردو روزنامہ جنگ اور دنیا نیوز نے بھی اپنے ادارئے میں لکھا ہے کہ رہبرانقلاب اسلامی نے حاجیوں کے نام اپنے پیغام میں ان سے فرمایا ہے کہ وہ دنیا کے مظلوموں منجملہ کشمیر کے مظلوم کے عوام کے لئے دعا کریں۔
کشمیر میڈیا سروس نے بھی خبردی ہے کہ رہبرانقلاب اسلامی نے خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ مغرب کی شیطانی چالوں سے ہوشیار رہیں جو مسلمانوں کو آپس میں لڑوا رہاہے اور حج ایک بہترین موقع ہے کہ مسلمان اس سلسلے میں آگاہی حاصل کرکے سامراجی طاقتوں کو مسترد کریں۔
پیغام کا اختتام/