مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نیروئٹ نے روسی عہدیداروں پر امریکا میں داخلے پر پابندی کے خاتمے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ امریکا کے قومی اور سیکورٹی مفادات ہیں-
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکا کے قومی اور سلامتی کے امور سے متعلق مفادات کے لئے جو بھی اقدام ضروری ہوا اس کو انجام دیا جائے گا اور اسی قاعدے کے تحت اب وہ روسی عہدیدار بھی کہ جن پر پابندیاں عائد تھیں، امریکا کا دورہ کر سکتے ہیں-
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان روسی عہدیداروں کے دورہ واشنگٹن کی وجوہات نہیں بتائیں۔
امریکا کی طرف سے روس کی متعدد سیاسی شخصیات پر پابندیاں عائد کئے جانے کے باوجود کہا جا رہا ہے کہ گذشتہ ہفتے روس کی فارن، ایس، پی، وائی سروس کے سربراہ سرگئی ناریشکین، روس کی فیڈرل سیکورٹی سروس کے سربراہ الیگزنڈر بورتھینکوف اور روسی فوج کے انٹیلیجنس ڈائریکٹر آف جنرل اسٹاف ایگور کوروبوف نے واشنگٹن کا دورہ اور اپنے امریکی ہم منصوبوں سے ملاقات کی تھی- یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا میں خوب چھائی رہی-