مسئلہ فلسطین پرعرب ممالک کی خاموشی پرالبرادعی کی تنقید

فلسطین کے بارے میں عرب ممالک کی خاموشی پرالبرادعی نے شدید تنقید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 2294
تاریخ اشاعت: 26 August 2018 - 14:18 - 17November 2639

مسئلہ فلسطین پرعرب ممالک کی خاموشی پرالبرادعی کی تنقیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عالمی جوہری ادارے کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نے فلسطین کے خلاف امریکی اقدامات پر عرب حکمرانوں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھیں امریکی آلہ کار قراردیا ہے۔

محمد البرادعی نے کہا کہ امریکہ نے فلسطینیوں کی 200 ملین ڈالر کی امداد بند کردی ہے جبکہ عرب ممالک کی امریکہ کو امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اکثر عرب ممالک، فلسطین کے بارے میں امریکہ کے ظالمانہ اقدامات پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے ۔ آل سعود جزیرۃ العرب میں اپنا اقتدار بچانے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت پر منحصر کرتے ہیں ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً