مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سوات میں آرمی یونٹ پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن پاکستان کے بہادر جوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے اور ایسے حملے دہشت گردی کے خاتمے کے ہمارے عزائم کو روک نہیں سکتے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقے کبل میں کل آرمی یونٹ پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 11 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خودکش حملہ آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں کیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔