اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں جھڑپیں115افراد ہلاک و زخمی

افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین جاری جھڑپوں میں 115 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۳۰
تاریخ اشاعت: 10:39 - August 29, 2018

افغانستان میں جھڑپیں115افراد ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے فریاب میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 73 دہشت گردوں سمیت 77افراد ہلاک ہوگئے ۔ ان جھڑپوں میں 31 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 7 اہلکار بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ فریاب میں کونسل کے ایک رکن نادر سعید نے بتایا کہ افغان فوج کا ایک قافلہ صوبائی دارالحکومت میمنہ کی جانب رواں دواں تھا کہ اسے طالبان عسکریت پسندوں نے نشانہ بنایا، حملہ اس قدر شدید تھا کہ دو درجن سے زائد فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

صوبائی کونسل کے ایک اور رکن عبدالباقی ہاشمی کا کہنا ہے کہ حملہ آور جاتے ہوئے 16 اہلکاروں کو یرغمال بناکر لے گئے اور سرکاری اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔

دوسری جانب افغان فوج کا کہنا ہے کہ 380 اہلکاروں پر مشتمل شاہین یونٹ کے قافلے پر حملہ کرنے والوں کو فضائیہ اور زمینی فوج نے بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 73 دہشتگرد مارے گئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں میں ضلع قیصر کے طالبان سربراہ ملا شیرین گل سمیت 6 کمانڈربھی شامل ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں