16 October 2024

گستاخانہ خاکوں پر پاکستان کا ہالینڈ سے شدید احتجاج

پاکستان نےگستاخانہ خاکوں پر ہالینڈ سے شدید احتجاج کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۳۶
تاریخ اشاعت: 12:32 - August 29, 2018

گستاخانہ خاکوں پر پاکستان کا ہالینڈ سے شدید احتجاجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہالینڈ کے ہم منصب سے  رابطہ  کرکے گستاخانہ خاکوں سے متعلق مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈچ پارلیمان کی جانب سے ایسےاقدامات سے دنیا کے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح  ہوں گے جب کہ نفرت اور عدم برداشت کوتقویت ملے گی۔

گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں پر پاکستان پہلے ہی ملک میں متعین ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کراچکا ہے  جب کہ اس ملک کے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ایک انفرادی فعل ہے، گستاخانہ مواد سے ہماری حکومت کا تعلق نہیں تاہم کل سینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف وزیراعظم تشریف لائے اور اس حوالے سے متفقہ قرارداد بھی پاس کی گئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قرارداد منظور ہونے کے بعد او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ کر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا جب کہ نیویارک میں کونسل آف فارن منسٹرزکے فورم پربھی معاملہ اُٹھاؤں گا۔

واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف پاکستان میں زبردست احتجاجی مظاہرے بھی ہو‏ئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں