مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام من جملہ وزیر اعظم،پارلیمنٹ کے اسپیکر،وزیرخارجہ،وزیر خزانہ اور آرمی چیف سے مفید ملاقاتیں ہوئیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا پاکستان کا یہ آٹھواں دورہ تھا اور ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ علاقائی اور عالمی
تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
جواد ظریف نے کہا کہ وہ پہلے وزیر خارجہ ہیں جنہیں پاکستان کی نئی حکومت نے ویلکم کیا ہے۔
پیغام کا اختتام/