عراق کے پارلیمانی دھڑوں پر امریکی دباؤ میں اضافہ

عراق میں الفتح الائنس کے ترجمان احمد الاسدی نے کہا ہے کہ امریکہ، عراقی پارلیمنٹ میں اکثریت کا عمل متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 2381
تاریخ اشاعت: 04 September 2018 - 23:14 - 25November 2639

عراق کے پارلیمانی دھڑوں پر امریکی دباؤ میں اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں الفتح الائنس کے ترجمان احمد الاسدی نے المیادین ٹی وی سے گفتگو  کرتے ہوئے عراق کے بعض پارلیمانی ارکان منجملہ اہلسنت پارلیمانی اراکین پر امریکی دباؤ میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ان پارلیمانی اراکین کو دیگر الائنس میں شمولیت کی ترغیب دلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ عراق کی آئندہ حکومت کا سربراہ اپنے اسٹریٹیجک لائحہ عمل کو واضح طور پر پیش کرے اور دنیا اور علاقے کے مختلف ملکوں کے ساتھ دوستی اور اسی طرح ملک کی تعمیرنو کو ترجیحات میں قرار دے۔

واضح رہے کہ بغداد میں منگل کو  عراقی صدر کی تقریر سےنو منتخب پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تاہم پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اعلان کیا کہ یہ اجلاس نئی حکومت کی تشکیل کے لئے منگل کو دوبارہ منعقد ہوگا.

پیغام کا اختتام/
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً