جاپان میں زلزلہ، درجنوں ہلاک و زخمی

جاپان کے ہوکائیڈو جزیرے میں آنے والے شدید زلزلے کےنتیجے میں تقریبا نو افراد جاں بحق ایک سو سڑسٹھ زخمی اور اڑتیس سے زائد دیگر لاپتہ ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 2395
تاریخ اشاعت: 06 September 2018 - 17:30 - 27November 2639

جاپان میں زلزلہ، درجنوں ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں جمعرات کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھے اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہوکائیڈو سے اڑسٹھ کلو میٹر دور تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق،ایک سو سڑسٹھ زخمی اور اڑتیس سے زائد دیگر لاپتہ ہو گئے۔

زلزلے سے کئی گھروں اورعمارتوں کو نقصان پہنچا، بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان زلزلے کی پٹی پر واقع ہے اس لئے وہاں ہمیشہ زلزلے آتے رہتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں