مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرقزستان سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ شام کے حوالے سے تہران میں منعقد ہونے والے روس،ایران اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس کے مثبت نتائج بر آمد ہوں گے۔
ترک صدر نے کہا کہ شام کا مسئلہ یہ ایک یا دو نہیں بلکہ کئی ملین انسانوں کی جان و مال کا معاملہ ہے۔
واضح رہے کہ شام سے متعلق تہران میں سہ فریقی اجلاس میں روس، ترکی اور ایران کے صدور شرکت کریں گے۔
پیغام کا اختتام/