16 October 2024

تہران اجلاس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے: ترک صدر

ترکی کے صدر نے توقع ظاہر کی ہے کہ تہران اجلاس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۹۸
تاریخ اشاعت: 18:05 - September 06, 2018

تہران اجلاس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے: ترک صدرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرقزستان سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ شام کے حوالے سے تہران میں منعقد ہونے والے روس،ایران اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس کے مثبت نتائج بر آمد ہوں گے۔

ترک صدر نے کہا کہ شام کا مسئلہ یہ ایک یا دو نہیں بلکہ کئی ملین انسانوں کی جان و مال کا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ شام سے متعلق تہران میں سہ فریقی اجلاس میں روس، ترکی اور ایران کے صدور شرکت کریں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں