لائن آف کنٹرول پرفائرنگ 3 فوجیوں سمیت 4 ہلاک

ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے مابین لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ہندوستانی فوجی اورایک پاکستانی شہری ہلاک اور دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 243
تاریخ اشاعت: 05 February 2018 - 11:31 - 25April 2639

لائن آف کنٹرول پرفائرنگ 3 فوجیوں سمیت 4 ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، موصولہ رپورٹوں کے مطابق کشمیر کے راجوڑی ضلع کے بھینبر میں پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے ہندوستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے راولاکوٹ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری ہلاک اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پرہندوستانی اور پاکستانی افواج کے مابین ہونے والی فائرنگ کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری اور فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً