مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مفتی محمد عرفان قاسمی استاذ ادارہ ہذا کی اطلاع کے بموجب انشاءاللہ بتاريخ 29/ ذی الحجہ 1439 ھ مطابق 10 ستمبر 2018 بروز پیر بعد نماز عشاء (08:15 ) تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد میں سلسلہ قادریہ چشتیہ کمالیہ کی اصلاحی و تربیتی مجلس منعقد ہوگی اس مجلس کی سرپرستی عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمٰن صاحب قاسمی مدظلہ العالی اور صدارت خادم القرآن حضرت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب (بانی ناظم جامعہ ہذا) فرمائیں گے۔
اس مجلس کو حضرت مولانا شاہ محمد فضل الرحمٰن محمود صاحب (خلیفہ و جانشین حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمٰن صاحب) خطاب فرمائیں گے مولانا محمد زکریا فہد قاسمی صاحب نے سلسلے سے وابستہ احباب سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مجلس میں شرکت فرما کر اس سے استفادہ کریں