ایرانی عوام کو اسلامی انقلاب سے جدا کرنے کی سوچ غلط ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ دنیا خاص طور سے امریکہ میں ایسی صورتحال بنی ہےکہ وہ یہ تصور کرتے ہیں کہ ایران پر پابندیاں عائد کر کے اور دباو ڈال کرایرانی عوام کو اسلامی انقلاب سے جدا کیا جا سکتا ہے کہ ان کی یہ سوچ اور فکر غلط ہے۔
خبر کا کوڈ: 2442
تاریخ اشاعت: 11 September 2018 - 11:01 - 02December 2639

ایرانی عوام کو اسلامی انقلاب سے جدا کرنے کی سوچ غلط ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے صوبہ فارس کے دورے کے دوسرے روز کہا کہ ایران شہداء کے خون اور عوام کی حمایت کی وجہ سے دن بدن پیشرفت کر رہا ہے اور ایک ایسے علاقے میں جہاں سب امریکہ کے نوکر تھے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ایرانی عوام کو نجات دی اور اب ایران کا اسلامی انقلاب دوسروں کیلئے رول ماڈل بن گیا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ہم نے جوہری معاہدہ عوام پر دباو کم کرنے کیلئے کیا اور اب ایران کے دشمن عوام کومایوس کرنے کیلئے ایرانی قوم پر شدید دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

علی لاریجانی  نے کہا کہ دشمن کا مقصد ایران کی آزادی اور سلامتی کو داو پر لگانا ہےاور اس مقصد کیلئے اس نے ایران کے مغرب اور جنوب مشرق میں گروہوں کومسلح کیا لیکن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی وجہ سے وہ ابھی تک اپنےمذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً