شمالی کوریا کے رہنما کا ٹرمپ کو دوسری ملاقات کیلئے خط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے دوسری ملاقات کے لیے خط موصول ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: 2447
تاریخ اشاعت: 11 September 2018 - 14:04 - 02December 2639

شمالی کوریا کے رہنما کا ٹرمپ کو دوسری ملاقات کیلئے خطمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے دوسری ملاقات کے لیے خط موصول ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے خط کو شمالی کوریا کی خطے سے ایٹمی ہتھیاروں کے خا تمے کی کوشش کے عزم کا اظہار قرار دے دیا۔ 

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کا کہنا ہے کہ خط جزیرہ نما کوریا کو غیر جوہری بنانے سے متعلق بات چیت کے حوالے سے واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان سمٹتے ہوئے فاصلوں کی ایک مثال ہے۔ کم جونگ ان اور ٹرمپ کے درمیان پہلی ملاقات رواں سال جون میں سنگاپور میں ہوئی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً