اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار ہلاک

افغانستان میں پولیس اور فوجی بیسز پر طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۰۵
تاریخ اشاعت: 20:08 - September 17, 2018

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں پولیس اور فوجی بیسز پر طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق شمالی مغربی صوبے باغدیس کے دارالحکومت قلعہ نو کے قریب طالبان کے حملے میں 'ریزرو یونٹ' کے کمانڈر عبدالحکیم سمیت 5 پولیس کے 5 افسران ہلاک ہوئے۔ باغدیس کے گورنر کے ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں طالبان کے تقریباً 22 جنگجو ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب شمالی بغلان صوبے میں طالبان نے آرمی اور پولیس کی مشترکہ بیس پر دھاوا بول دیا۔ صوبائی پولیس کے سربراہ کے مطابق طالبان کے حملے میں آرمی کے 3 اور پولیس کے 2 افسران ہلاک ہوئے۔ صوبائی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز سے لڑائی میں طالبان کے کم از کم 20 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں