مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، تھریسا مے نے یہودی لابی کی ضیافت میں ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ اسرائیل کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔
برطانوی وزیر اعظم نے لندن اور تل ابیب کے درمیان رابطوں کا ذکر کرتے ہوئے اسرائیل کے ناجائز قیام سے متعلق بالفور اعلامیہ کے سو سالہ جشن کے انعقاد اور شہزادہ ولیم کے دورہ مقبوضہ فلسطین کی جانب بھی اشارہ کیا۔
سن انیس سو سترہ میں بالفور اعلامیہ جاری کرنے والے سامراجی ملک برطانیہ، اسرائیل کے ناجائز قیام کے قیام کا اصل بانی شمار ہوتا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجیوں کے مجرمانہ اقدامات کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
پیغام کا اختتام/