16 October 2024

سعودی اتحاد کی ایک اور جارحانہ کارروائی

ضروری مواقع پر ہوائی سفر کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ یمنی حکومت کی مفاہمت کے باوجود جارح سعودی اتحاد نے ایک بار پھر صنعا ایرپورٹ سے علاج کے لئے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۱۷
تاریخ اشاعت: 22:19 - September 18, 2018

سعودی اتحاد کی ایک اور جارحانہ کارروائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی قومی حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ اور اقوام متحدہ کے یمن سے متعلق  انسانی امور کے انچارج لیز گرینڈی نے اٹھارہ ستمبر کو ضروری مواقع پر صنعا سے ہوائی سفر کے بارے میں ایک مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے ہیں۔

اس مفاہمت کے تحت ایسی حالت میں طے پایا تھا کہ یمن کے بیماروں کا پہلا ہوائی سفر منگل کے روز انجام پائے گا، یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے صنعا ایرپورٹ سے علاج و معالجے کے لئے یمنی بیماروں کے بیرون ملک جانے کی راہ میں مزاحمت کی اور انھیں صنعا ایرپورٹ سے یمن سے باہر جانے سے روک دیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں