اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۲۳
تاریخ اشاعت: 14:33 - September 19, 2018

اسرائیلی جارحیت، مزید دو فلسطینی نوجوان شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے  بیت حانون میں غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید  اور15 زخمی ہو گئے۔

فلسطین کے محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ منگل کی صبح بھی صیہونی جنگی طیاروں کے حملے میں جو خان یونس پر ہوئے دو فلسطینی نوجوان شہید ہوئے تھے۔

گذشتہ 30 مارچ سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 180 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا 19 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں