02 February 2025

ایرانی قوم نے ایک بار پھر دشمن کو مایوس کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ دفاع کی مناسبت سے تہران میں مسلح افواج کی عظیم الشان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے ایک بار پھر دشمنوں کو مایوس کیا اور اس بار امریکہ براہ راست ایرانی قومکے مد مقابل کھڑا ہوا اور وعدہ خلافی کی۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۵۶
تاریخ اشاعت: 16:27 - September 22, 2018

ایرانی قوم نے ایک بار پھر دشمن کو مایوس کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ دفاع کی مناسبت سے تہران میں مسلح افواج کی عظیم الشان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر چند ٹرمپ بہ ظاہر جوہری معاہدے سے نکل گیا لیکن اس کا اہم ہدف اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانا ہے۔

صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا  دنیا نے امریکہ کے اقدام کی مذمت کی اور اس اقتصادی ، نفسیاتی اور سیاسی جنگ میں امریکہ کی شکست یقینی ہے۔

ایران کے صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم کی عراق،شام اور لبنان کے عوام دل و جان سے قدر کرتے ہیں کہا کہ ایران کی قوم اپنی دفاعی طاقت وتوانائی من جملہ میزائلی پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گی کہا کہ دفاعی پروگرام دن بدن آگے بڑہ رہا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج امریکہ صرف ایران سے نہیں بلکہ پوری دنیا سے الجھا ہوا ہے۔ امریکہ کی اقتصادی پابندیاں صرف ایران کے خلاف نہیں بلکہ روس اور چین اور بعض دیگر ممالک کے خلاف بھی ہیں۔ لہذا امریکہ نے آج پو ری دنیا کو نشانہ بنا رکھا ہے اس نے کئی ممالک کے خلاف اقتصادی جنگ کا محاذ کھول دیا ہے اور اقتصادی جنگ میں امریکہ کی شکست یقینی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں